0
Tuesday 26 Jul 2011 20:17

عدالتی احکامات کی بے توقیری پر خاموش نہیں رہیں گے، شہباز شریف

عدالتی احکامات کی بے توقیری پر خاموش نہیں رہیں گے، شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر انصاف نہیں ہو گا تو پاکستان بھی نہیں ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اعلٰی عدلیہ کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی کوشش کی تو وہ راست اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کا رویہ افسوس ناک ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عدالتی احکامات کی بے توقیری پر خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے لیے عوام نے بے شمار قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ صدر زرداری نے عدلیہ کے راستے میں کیا کیا رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، دراصل پوری وفاقی حکومت نے کرپشن چھپانے کے لیے عدالتی فیصلے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلوں کو نہ مان کر اعلان جنگ کیا ہے اور ہمیں یہ جنگ قبول ہے، اور اگر عدالتی وقار کی سربلندی کے لیے پنجاب حکومت کی قربانی دینا پڑی تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش