0
Saturday 18 Jul 2020 16:36

سی ایم سیکرٹریٹ گلگت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 49 ملازمین اپنے محکموں کو واپس

سی ایم سیکرٹریٹ گلگت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 49 ملازمین اپنے محکموں کو واپس
اسلام ٹائمز، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 49 ملازمین کو واپس اپنے محکموں کو بھیج دیا گیا۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف محکموں سے اٹیچ ڈیوٹی پر سی ایم سیکرٹریٹ میں تعینات ملازمین کو واپس بھیج دیا گیا ہے جن میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی، محکمہ سیاحت کے ڈی ڈی یاسر حسین، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عبداللہ جانی، محکمہ تعلیم کے عابد اللہ خان، محکمہ معدنیات کے اوصاف احمد، محکمہ تعلیم کے عدنان شاﺅس، ایل جی اینڈ آرڈی کے عبد العظیم، محکمہ تعلیم کے غلام ربانی، ڈی سی آفس کے اشرف ولی، ویمن ڈویلپمنٹ کے عبد العزیز، محکمہ پولیس کے وقاص خان، منرلز ڈیپارٹمنٹ کے فرہاد بیگ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے رضوان سعید، محکمہ سیاحت کے طاہر حسین، واٹر اینڈ پاور کے احمد خان، محکمہ سیاحت کے عبد الثاقب، نیٹکو کے ضیاء الحق، محکمہ تعلیم کے رحمت اللہ اور شاہد کریم، ایل جی اینڈ آر ڈی کے آصف مشروف، پی آئی ڈی اسلام آباد کے عاصم شگری، محکمہ تعلیم کے شمشاد اور طاہر جان، محکمہ صحت کے مشتاق حسین، پولیس کے شاہ فرمان، الطاف حسین، ذاکر حسین، شاہد اقبال، سرفراز احمد،بلال احمد، کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خان شیرین، جی بی ہاﺅس کے محمد یوسف و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش