0
Tuesday 21 Jul 2020 20:08

کور کمانڈر کانفرنس، ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور

کور کمانڈر کانفرنس، ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسلح افواج نے آپریشنل تیاریوں اور ملک کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفنرس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا خصوصی طور پر نوٹس لیا گیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جانب نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران کورونا وبا سے متعلق احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل کیا جائے، کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے کورونا کے خلاف طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 875790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش