0
Monday 27 Jul 2020 03:13

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سینٹرل کراچی تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سینٹرل کراچی تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سنٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کے پی حکومت نے اپنا افسر کو نہ بلایا تو ہم عدالت جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دو روز قبل ایک شخص کو ڈی سی سنٹرل تعینات کیا گیا، ڈی سی کو سندھ حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے، کیا سندھ کی زمین بنجر ہوگئی تھی تو ایک ڈی سی کو امپورٹ کیا گیا؟، سندھ کا آئی جی بے اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل میں پی ٹی آئی کی گرفت ہے، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈی سی کا ٹوکن دیا گیا، مولانا قدم بڑھاﺅ فنڈز تمہارے ساتھ ہیں پہلے بھی نعرے لگائے گئے تھے، پہلے بھی جو آزادی مارچ کیا گیا اس میں خفیہ رقم دی گئی تھی، دھرنا عمران خان کے جانے کی یقین دہانیوں پر ختم ہوجاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے مولانا کے بھائی کو ڈی سی لگایا گیا، پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے اقدامات پر توہین عدالت لگنی چاہیئے، عدالت میں بھی اس طرح کے اقدامات پر پابندی عائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کے پی حکومت نے اپنا افسر کو نہ بلایا تو ہم عدالت جائیں گے، سندھ حکومت نے ڈی ای سے ڈی سی بنا دیا، ہم کسی ڈی ای کو ڈی سی نہیں بنا سکتے، انہوں نے ہمارے ایڈمنسٹریٹو سسٹم کو گندا کردیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں اس وقت جعلی ڈومیسائلز کی گونج ہے، جعلی ڈومیسائل کے بعد جعلی ڈی سی بھی آچکے ہیں، ہم جعلی ڈومیسائل کی رپورٹ نہیں بھولیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 2 روز سے بلاول بھٹو کلبھوشن کا راگ الاپ رہے ہیں، کلبھوشن کو قونصلر رسائی آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق دی گئی، بلاول بتائیں ریمنڈ ڈیوس کو کس نے چھوڑا تھا، میمو گیٹ اسکینڈل اور حسین حقانی کا معاملہ کس کا تھا؟، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے چھوڑا گیا، ریمنڈ ڈیوس امریکی جاسوس تھا جس نے پاکستانیوں کا سر عام قتل کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اجرک ہمارے عزت اور شان ہے، ہم نے وطن کیلئے ہجرت کی ہمارے دادا بھی سندھ کے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش