0
Sunday 2 Aug 2020 10:34

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گھر صاف کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، مشاہد حسین

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گھر صاف کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، مشاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان یہ کام کر رہا ہے لیکن حقیقتاً منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈیز کے زیراہتمام ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف ایک نیا ہتھیار ہے جس میں ممالک پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات کو مالی اعانت کے معاملات پر متنبہ کیا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنا گھر خود صاف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ہمیں بلیک لسٹ میں نہیں ڈالے گا بلکہ ہم پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے۔ یہ ویبنار "کورونا کے بعد ایک سڑک، ایک بیلٹ کی وابستگی، پاک چین اقتصادی راہداری پر توجہ" کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا اور اس میں عالمی منظرنامے میں تبدیلی کے تناظر میں سیاسی مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید اس ویبنار کے مرکزی مقرر تھے اور انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو جو مسائل درپیش ہیں، وہ افغان جہاد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہمیں اسے صاف کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، افغانستان کے داخلی امور کے بارے میں پاکستان کا بدلتا ہوا رویہ بھی خطے کے مستحکم مستقبل کے لیے اچھا ہے۔ مشاہد حسین نے موجودہ حکومت کی پاک ایران سرحد پار پائیدار امن کے لیے جدوجہد کرنے کی تعریف کی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ شام میں داعش گروپ کو سی آئی اے اور موساد کی حمایت حاصل تھی، یہ بات دستاویزی شکل میں موجود ہے کہ شامی فوج سے لڑنے والے داعش کے عسکریت پسند گولن ہائٹس میں اسرائیلی ہسپتالوں میں طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور کووڈ 19 کے بحران کے دوران مغرب کا زوال واضح طور پر ظاہر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش