1
Sunday 2 Aug 2020 23:52

ایران کیجانب سے "رچرڈ گولڈبرگ" پر پابندیاں عائد

ایران کیجانب سے "رچرڈ گولڈبرگ" پر پابندیاں عائد
اسلام ٹائمز۔ ایران پر عائد ہونے والی امریکی وزارت خزانہ داری کی پابندیوں کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی تھنک ٹینک FDD کے رکن و سابق امریکی قومی سلامتی کے ڈپٹی مشیر رچرڈ گولڈ برگ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران "انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں دہشتگردی پر مبنی امریکی اقدامات سے مقابلے کے قانون" کی شق نمبر 4, 5, 6 و 8 کے مطابق، ایرانی حکومت و شہریوں کو امریکی اقتصادی دہشتگردی سے بچانے کی خاطر "رچرڈ گولڈ برگ" پر مذکورہ قانونی پابندیاں عائد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2019ء میں بھی ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایران نے امریکی تھنک ٹینک FDD اور اس کے سربراہ کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش