0
Tuesday 4 Aug 2020 23:40

پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پاراچنار پولیس لائنز میں بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی او کرم سمیت پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش خان نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیوں کے باعث آج ملک خصوصاً قبائلی اضلاع میں امن قائم ہے اور شہداء کے ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس فورس کو باقاعدہ منظم کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ اب یہ جوان و آفیسرز باقاعدہ خیبر پختونخوا پلیس کا حصہ ہیں، جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش خان نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 878384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش