0
Thursday 6 Aug 2020 12:42

نواز لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا

نواز لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس سینیٹ بینکوئٹ ہال میں سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر ہو گا، تمام لیگی ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، شہباز شریف مستقبل کے لائحہ عمل اور سیاسی قائدین سے مشاورت پر اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، داخلی و خارجی امور زیرِ غور آئیں گے، مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ترجمان نواز لیگ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے کے بعد میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 878686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش