0
Thursday 6 Aug 2020 19:33

لاہور، اشرف جلالی کی پیشی پر نعرے بازی، شیعہ سنی رہنماوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور، اشرف جلالی کی پیشی پر نعرے بازی، شیعہ سنی رہنماوں کیخلاف مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے ماڈل ٹاون کچہری میں 4 اگست کو تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی کی پیشی کے موقع پر نعرے بازی کرنے پر شیعہ سنی رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شیعہ رہنماوں کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں درج ہونیوالی ایف آئی آر میں حافظ کاظم رضا نقوی، علی ناصر حسینی، مولانا عباس رضوی، قاسم علی قاسمی، پیر مقدس کاظمی، علامہ ریاض حسین ہمدانی، مولانا آصف علوی، سید مہدی شاہ، محسن نقوی، علامہ حسن ہمدانی، انتظار حسین، ملک ظفر عباس اعوان سمیت 45 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک لبیک کے رہنماوں مولانا حامد مصطفیٰ، آصف جلالی، علامہ محمد صدیق جلالی، علامہ  مظہر اقبال جلالی، علامہ زمان احمد جلالی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ زوہیب علی، علامہ ساجد علی، وسیم عباس، حافظ وقاص انجم، حافظ مشتاق مصطفیٰ، غازی تنویر سمیت 45 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دو الگ الگ درج ہونیوالی ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے ارکان زبردستی کچہری میں داخل ہو گئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر میگا فون کا استعمال کیا گیا جس سے عدالتی امور میں بھی خلل پیدا ہوا جبکہ کچہری میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 878740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش