0
Monday 10 Aug 2020 17:04

پشاور، کرنٹ لگا کر بچے کے جن اُتارنے والا جعلی پیر گرفتار

پشاور، کرنٹ لگا کر بچے کے جن اُتارنے والا جعلی پیر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بچے پر تشدد کرتے اور کرنٹ لگاتا نظر آرہا تھا، مذکورہ شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کے جن اتار رہا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنے اور کرنٹ لگانے والے شخص کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس ترجمان کے مطابق پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کرکے لوگوں کے جن اُتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش