0
Thursday 13 Aug 2020 18:04

بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز، 56383 صحتیاب

بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز، 56383 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں سب سے زائد 56383 افراد اس وباء سے صحتباب ہوئے ہیں  مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56383 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1695982 لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9674 بڑھ کر 653622 ہوگئے ہیں۔

بھارت میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد، صحتیابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1040 کم ہو کر 147820 ہوگئی اور 344 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 18650 ہوگئی ہے۔ اس دوران 13408 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 381843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش