0
Saturday 15 Aug 2020 21:31

خیبر پختونخوا حکومت کا 15 ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا 15 ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز کے اسٹاف کو صرف انتظامی معاملات نمٹانے کیلئے اسکول آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، والدین بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، جس اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہوئیں قانونی کارروائی کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی کہا تھا کہ صوبے میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 15 ستمبر سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکول 15 اگست کو کھلے گا، اسے سیل کر دیں گے، 15 ستمبر کو تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کے بعد اسکول کھولے جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمرج کے جن طلبہ کے نتائج غلط آئے، اس کی مکمل تحقیقات کرائیں گے، کیمرج کی کنٹری ڈائریکٹر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 880500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش