0
Wednesday 19 Aug 2020 19:02

مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی

مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیرسرپرستی مزارات اور مساجد میں کسی بھی خاتون پر کوئی بھی سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد یا مزارات پر کوئی سین عکسبند کیا گیا تو متعلقہ مینیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹر ذمہ دار ہوگا۔ اس کے علاوہ مسجد یا مزار پر کسی دستاویزی فلم کی اجازت شعبہ مذہبی امور کی مشاورت سے مشروط ہوگی۔

یاد رہے کہ 544 مزارات اور 437 مساجد محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے لاہور کی وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا اور لوگوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر معافی مانگ لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 881271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش