0
Thursday 20 Aug 2020 20:33

آیت اللہ محمد تسخیری اسلام کی ایک شناخت شدہ شخصیت تھے، علامہ ساجد علی نقوی

آیت اللہ محمد تسخیری اسلام کی ایک شناخت شدہ شخصیت تھے، علامہ ساجد علی نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمد تسخیری کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری اسلام کی ایک شناخت شدہ شخصیت تھے، انہوں نے مکتب تشیع کے حقیقی چہرے کو دنیائے اسلام میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کے مختلف منصبوں پر خدمات سرانجام دیں، جیسے مجلس خبرگان، سازمان فرھنگ و ارتباط، مجمع جہان اہلبیتؑ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی وغیرہ۔ ان کی ذات خیر و برکت کا باعث تھی۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 881500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش