0
Friday 21 Aug 2020 21:11

قومی ایئرلائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

قومی ایئرلائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ 8 ہزار 879 مقرر کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 543 کردیا گیا ہے اور 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کرتی ہے اور لاہور کے لئے روزانہ 2 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جبکہ کرایوں میں کمی غیرمعینہ مدد تک رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 881719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش