0
Saturday 30 Jul 2011 13:02

اقوام متحدہ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشتگرد تنظیم قرار، امریکہ کا خیرمقدم

اقوام متحدہ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشتگرد تنظیم قرار، امریکہ کا خیرمقدم
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے، طالبان رہنماؤں کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں جبکہ وہ بیرونی ممالک کا سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک بم دھماکہ سازش میں ملوث ملزم کا کالعدم تحریک طالبان کا تعلق ثابت ہوا، جس کے بعد پابندیاں عائد کی گئیں۔ ٹی ٹی پی کے تمام اثاثے منجمد کر کے ان کے رہنماؤں کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان، برطانیہ اور امریکہ پہلے ہی تحریک طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔
ادھر امریکا نے سلامتی کونسل کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان پر پابندیاں دہشت گردی کی حمایت اور امداد کرنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے القاعدہ کو شکست دینے اور اسے ختم کرنے کی امریکی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ تحریک طالبان پاکستان نے دو ہزار نو میں افغانستان میں امریکی ملٹری بیس اور دو ہزار دس میں پشاور میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کئے۔
خبر کا کوڈ : 88194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش