0
Wednesday 26 Aug 2020 01:13

افغان فوجی کمانڈوز کی عمارت پر خودکش حملہ، 4 جاں بحق، 43 زخمی

افغان فوجی کمانڈوز کی عمارت پر خودکش حملہ، 4 جاں بحق، 43 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں خودکش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اُڑا دیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں 5 ہزار طالبان اسیروں کی رہائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور جلد ہی بین الافغان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش