0
Wednesday 26 Aug 2020 01:42

فضائی مسافروں کیلئے نئی ایس او پیز جاری

فضائی مسافروں کیلئے نئی ایس او پیز جاری
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔ نئے ضوابط کے تحت طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔ نئی ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔ ایس او پیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔ ایئرلائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے۔ ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔ پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

دوران پرواز ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک پہننا بھی لازم ہو گا۔ سی اے اے نے پائلٹ، فرسٹ آفیسر، فضائی عملے پر بھی دوران پرواز سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔ سی اے اے پرواز روانگی سے قبل مسافروں کی فہرست ایئر پورٹس منیجرز کو فراہم کرے گا۔ طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔ انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 882441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش