0
Saturday 29 Aug 2020 11:20

لاہور میں 9ویں محرم کے جلوس، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

لاہور میں 9ویں محرم کے جلوس، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں آج 9ویں محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونیوالے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کے مطابق 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں جبکہ پولیس کو ڈولفن سکواڈ اور رسپانس یونٹ کی بھی معاونت حاصل ہے۔ اشفاق خان کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ امن کمیٹی ممبران، کمیونٹی لیڈرز سے رابطہ رکھیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں کو ہدایت کی کہ وہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر اور فزیکل چیکنگ کرنے کے بعد ہی عزاداروں کو مجلس یا جلوس میں جانے کی اجازت دیں۔
خبر کا کوڈ : 883060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش