0
Saturday 29 Aug 2020 12:54

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس طرح صرف 2 روز میں بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش