0
Sunday 30 Aug 2020 10:03
آل رسولؐ کا تعین کیا ہوا راستہ انسانیت کی بیداری کا راستہ ہے

نواسہ رسول امام حسینؑ کا باطل کیخلاف بلند کیا ہوا علم سربلند رکھیں گے، آصف زرداری

نواسہ رسول امام حسینؑ کا باطل کیخلاف بلند کیا ہوا علم سربلند رکھیں گے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواسہ رسول، امام عالی مقام، شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا باطل کے خلاف بلند کیا ہوا علم بلند حوصلہ کے ساتھ سربلند رکھیں گے، ہر طرح کا جبر برداشت کریں گے، مگر وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے نواسہ رسول کے حضور سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان کی قربانی دیکر حق اور صداقت کو فتح مند کیا۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ دین اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے حضرت بی بی زینب سلام علیہا کا عظیم اور بے مثال کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنے کا وسیلہ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام ساری کائنات کے عظیم ہیرو ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر مذہب اور عقیدے والے انہیں حق اور صداقت کا علمبردار تسلیم کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہونے پر فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ سابق صدر نے کہا ہمیں ان عناصر کو شکست دینی ہوگی، جو مذہب کی آڑ میں انسانیت کو پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں یزیدیت کو بے نقاب کرنے والے نواسہ رسولؐ کی قربانی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے، آل رسولؐ کا تعین کیا ہوا راستہ انسانیت کی بیداری کا راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 883225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش