0
Sunday 30 Aug 2020 22:45

عوام نواز شریف کو نہ صرف وطن واپس بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز

عوام نواز شریف کو نہ صرف وطن واپس بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ رہنماء مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کو نہ صرف واپس پاکستان بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کام کو کوئی نہیں مٹا سکتا، آپ جو بھی کرلیں، پروپیگنڈہ کرلیں یا الزام تراشی، کام تو بولے گا، مذہب کارڈ کھیلیں یا غداری کارڈ استعمال کرلیں لیکن کام تو بولے گا تاہم اب عوام اس مصیبت سے نجات مانگ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش