0
Sunday 31 Jul 2011 13:07

واشنگٹن،قرض کی حد میں اضافے کا بل ایوان نمائندگان نے مسترد کر دیا، بل کی مخالفت میں 246 جبکہ حمایت میں 173 ووٹ آئے

واشنگٹن،قرض کی حد میں اضافے کا بل ایوان نمائندگان نے مسترد کر دیا، بل کی مخالفت میں 246 جبکہ حمایت میں 173 ووٹ آئے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندہ گان نے سینیٹر ہیری ریڈ کے قرض کی حد میں اضافے کا بل مسترد کر دیا، اسپیکر جون بینر کا کہنا ہے کہ قرض بحران سے متعلق وائٹ ہاوس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیموکریٹ سینیٹر ہیری ریڈ کی جانب سے قرض کی حد میں اضافے سے متعلق بل کو مسترد کر دیا ہے۔ بل کی مخالفت میں 246 جبکہ حمایت میں 173 ووٹ آئے۔ واشنگٹن میں بل مسترد کیے جانے کے بعد ایوان نمائندگان کے اسپیکر جون بوہینر نے سینیٹر Mitch McConnell کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی قرض بحران سے نمٹنے کیلیے منگل سے پہلے صدر بارک اوباما سے مل کر کوئی حل نکال لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے قرض بحران سے متعلق وائٹ ہاوٴس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قرض بحران کے مسئلے پر سینیٹر ہیری ریڈ اور نینسی پلوسی آج وائٹ ہاوس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 88448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش