0
Monday 7 Sep 2020 11:54

لداخ میں پُرتناؤ صورتحال بدستور قائم، بریگیڈ کمانڈر سطح کی چوتھی میٹنگ میں بھی ناکام

لداخ میں پُرتناؤ صورتحال بدستور قائم، بریگیڈ کمانڈر سطح کی چوتھی میٹنگ میں بھی ناکام
اسلام ٹائمز۔ بھارت و چین افواج کے درمیان اتوار کو مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پُرتباؤ صورتحال کے بیچ  چوتھی بار بریگیڈ کمانڈ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران گذشتہ دنوں ہوئی مشاورت پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہا۔ میٹنگ کا مقصد پُرتناؤ صورتحال کم کرنے کی کوشش ہے، تاہم حالات بدستور نازک بنے ہوئے ہیں، کیونکہ گزشتہ ہفتے کی محاذ آرائی کے بعد طرفین کی جانب سے اضافی کمک اور ہتھیار روانہ کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بریگیڈ کمانڈر سطح پر طرفین کے درمیان 3 مرتبہ بات چیت ہوئی۔ اتوار کو ایک بار پھر چشول کے نزدیک طرفین کے درمیان قریب 4 گھنٹوں تک طویل بات چیت ہوئی، لیکن کوئی بھی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بڑے پیمانے پر سریع الحرکت میں ہے اور علاقے میں کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں مجموعی طور پر صورتحال بدستور نازک بنی ہوئی ہے۔ دونوں اطراف سے پیر، منگل اور بدھ کو افواج کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا، تاہم اس دوران افہام و تفہیم کے ساتھ کوئی بھی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ بھارت و چین کے درمیان لداخ کے معاملے پر گزشتہ روز پہلی بار روس کی راجدھانی ماسکو میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی اہم میٹنگ ہوئی۔ تاہم وزرائے دفاع کی میٹنگ میں کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چینی ہم منصب جین وائی فنج سے کہا کہ چین اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ حقیقی کنٹرول لائن کا احترام کر کے اس کی جوں کی توں پوزیشن تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوششوں سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پختہ عزم ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کیا جائے گا۔ چین کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران چینی وزیر دفاع نے راجناتھ سنگھ سے کہا کہ بھارت کو چاہیئے کہ وہ سرحدی منیجمنٹ مضبوط کر کے اپنے فوجیوں کو کنٹرول کرے نیز جان بوجھ کر اشتعال انگیزی نہ کرے اور منفی اطلاعات کو بڑھا چرحا کر پیش نہ کرے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ اڈھائی ماہ سے مشرقی لداخ میں محاز آرائی کا ماحول جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 884765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش