0
Tuesday 8 Sep 2020 09:40

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی گئی ہے۔ جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکیو فلم سرخرو بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ نے 4 مارچ 2019 کو بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔
خبر کا کوڈ : 884941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش