0
Sunday 31 Jul 2011 16:25

صوبہ پنجاب کے وزراء دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، آغا راحت الحسینی

صوبہ پنجاب کے وزراء دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، آغا راحت الحسینی
گلگت:اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سید راحت حسین الحسینی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ناچاقی اور آپس میں اختلافات کی وجہ سے دشمنان اسلام نے پاکستان کو بحرانی کیفیت سے دوچار کر رکھا ہے، خودکش دھماکے، ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام نے پاکستان کو ایک مشکل صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے، دوسری طرف ملک کو بدامنی سے نکالنے کی بجائے بدامنی کا سبب بننے والے خطرناک دہشتگردوں اور قاتلوں کو ایک سازش کے تحت بری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے علاوہ پاراچنار میں بے گناہ لوگ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے مظالم کا شکار ہیں، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ صوبہ پنجاب کے وزراء دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو سزا کے بدلے انعام و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے ایک بڑے نجات کے مہینے، رمضان المبارک کی آمد ہے اور رمضان کے تقدس کو بحال رکھنے کیلئے مسلمانان اسلام، نماز و روزہ قائم رکھیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور تاجروں کو کہا ہے کہ وہ بلاجواز چیزوں کی قلت اور ان کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 88514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش