0
Thursday 10 Sep 2020 09:11

مقامات مقدسہ کی زیارت پالیسی کا مسودہ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل

مقامات مقدسہ کی زیارت پالیسی کا مسودہ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے کہا ہے کہ ایران، عراق اور شام میں مقامات مقدسہ کی زیارت سے متعلق پالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایران، عراق اور شام میں اہلِ بیتِ اَطہارؑ کے مزارات پر روانہ ہونے والے پاکستانی زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے زیارت پالیسی کی تیاری کا عمل جاری ہے، جامع اور موثر پالیسی کی تیاری کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی، وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ کابینہ کمیٹی کو زیارت پالیسی پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی زیارت پالیسی کی تشکیل کیلئے اس سے قبل بھی متعدد اجلاس کرچکی ہے۔ آج کے اجلاس میں مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد حتمی مسودہ ذیلی کمیٹی کے اراکین کو بھجوایا جائے گا، جو بعد ازاں منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں زائرین کیلئے ویزوں کے اجراء، رہائش، سفری و طبی سہولیات کیلئے متعلقہ ممالک سے معاہدات کئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں براستہ سڑک سفری اور دیگر سہولیات سمیت مجموعی انتظامات کو مربوط کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 885379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش