0
Friday 11 Sep 2020 11:22

ریلوے یونین کا ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ ملنے پر پشارو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

ریلوے یونین کا ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ ملنے پر پشارو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے مزدور یونین کے زیراہتمام ٹریول اور ڈے الاؤنس نہ ملنے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمے کو 32 لاکھ روپے کے فنڈز ملے ہیں مگر اس کے باوجود سگنل سٹاف کو ٹریول اور ڈے الاؤنس نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سن کوٹے کے تحت بھرتی کا عمل بھی رکا ہوا ہے جبکہ دیگر اضلاع کے لوگوں کو پیسوں کے عوض بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈی ایس ریلوے اور ڈی ای او سے مطالبہ کیا کہ ٹریول اور ڈے الاؤنس کو فی الفور ریلیز کیا جائے بصورت دیگر ریل سروس جام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 885545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش