0
Tuesday 15 Sep 2020 09:50

عادل الجبیر کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

عادل الجبیر کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ پاک سعودی برادرانہ مراسم دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدﷲ بن زاید آل نہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی اور یمنی وزیر خارجہ  سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 886301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش