0
Tuesday 15 Sep 2020 23:59

ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو انعام ملے گا، خیبر پختونخوا میں بل منظور

ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو انعام ملے گا، خیبر پختونخوا میں بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔ بل کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد جرمانہ ہوگا جب کہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کر سکے گا۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو برآمد سامان کا 10 فیصد انعام ملے گا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر قانون سازی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 886483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش