0
Wednesday 16 Sep 2020 00:55

امارات اور بحرین نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرلیا، معاہدے پر دستخط

امارات اور بحرین نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرلیا، معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے، تینوں ملکوں نے وائٹ ہاوس میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے، تقریب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان اور بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف ال زیانی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے، تینوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو ابراہم اکارڈز کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بہت جلد مزید ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین کی تقلید کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 886490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش