0
Thursday 17 Sep 2020 22:56

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق طلب کردہ اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق اہم امور پر غور و خوص کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے طلب کردہ قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش