0
Friday 18 Sep 2020 15:36

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج بھی معطل، شہریوں کو شدید مشکلات

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج بھی معطل، شہریوں کو شدید مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں 26 ماہ کے طویل انتظار کے بعد چلنے والی بی آر ٹی سروس آج بھی معطل ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ تمام بسوں کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد ہی آپریشن بحال کیا جائے گا۔ سالوں انتظار کے بعد چلنے والی بی آر ٹی سروس روکنا پڑگئی، وجہ میگا پروجیکٹ میں چوتھی بار آتشزدگی بنی، آج معطلی کا دوسرا دن ہے۔ پشاور کے شہری جہاں بی آرٹی سروس روکے جانے پر نالاں وہی وہ بار بار کی آتشزدگی سے خوفزدہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ میں تکنیکی خرابی، نااہلی ہے یا پھر پشاور کے شہریوں سے ایک بھونڈا مذاق ہے۔ دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے پشاور کے شہری انتظار کریں جب تک تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ نہیں لیا جاتا تب تک سروس بحال نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 886982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش