0
Tuesday 22 Sep 2020 21:06

فرقہ واریت پھیلانے والے یہودوہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری

فرقہ واریت پھیلانے والے یہودوہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی، غریب غربت سے بھی نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ منفی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، ملک کی دولت لوٹنے والے کرپٹ افراد سے حکومت وصولیابی کی کارکردگی مایوس کن ہے، ملک کی دولت لوٹنے والے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں اور غریب بھوک و افلاس سے تنگ خودکشی پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن چھوٹے تاجر اور غریب معاشی طور پر ٹوٹ گئے ہیں، اسپتالوں میں غریبوں کیلئے کسی قسم کی سہولت اور ریلیف نہیں ہے، دعوؤں کو دور گذر گیا، حکومت نے عملی طور پر عوامی مسائل حل نہ کئے، تو عوام سڑکوں پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے یہود و ہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، فرقہ واریت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش