0
Wednesday 23 Sep 2020 21:25

صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، شفقت حسنین بھٹہ 

صحابہ کی آڑ میں یزیدیت کو تقویت دینے والوں کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، شفقت حسنین بھٹہ 
اسلام ٹائمز۔ اتحاد امت کے حوالے سے تحفظ عزاداری امام حسین کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز اور دیگر علماء نے اتحاد اہل سنت کے رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 ستمبر ملتان کی ریلی موخر کریں، کیونکہ انہی دنوں میں حضرت غوث بہاوالدین زکریا کے عرس کی تقریبات ہیں جبکہ اہل تسیع مکتبہ فکر کے تمام اکابرین نے صحابہ کرام، اہل بیت کی توہین کرنے والوں کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ سید سلطان احمد نقوی، سید عون محمد نقوی، مخدوم سید طارق عباس شمسی، انجینئر سخاوت علی، ڈاکٹر کیپٹن (ر) شرافت حسین بھٹہ، علامہ محمد مرتضیٰ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور بشمول مسلک اہل تشیع کے جید علماء نے اہل بیت عظام و صحابہ کرام، امہات المومنین کی عظمت کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیا اور مکتب تشیع کے بزرگ مراجع عظام اور مجتہدین کرام واضح طور پر اس بات کا شرعی فتویٰ دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقہ کے مسلمہ مقدسات کی توہین اور بے احترامی قطعی طور پر ممنوع اور حرام ہے۔ لہذا اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنے والے فرقہ پرست عناصر کی ہم متفقہ طور پر بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس حوالے سے یہ بات بھی حکومتی سطح پر واضح کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے ایوان صدر میں تقریر کے دوران واضح کیا کہ اس ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے والوں کو آہنی ہاتھوں کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس کی آڑ میں یزیدیت کی تقویت دینے والوں کو بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 انہوں نے واضح طور پر اس کا اظہار کیا کہ واقعہ کربلا کے بعد دو گروہ سامنے ہیں، ایک گروہ حسینیت کا ہے اور دوسرا یزیدیت کا اور ہم الحمداللہ تمام مسلمان حسینی ہیں، ہم امت محمدیہ (ص) کی وہ تمام مقدس ہستیاں جس میں اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کا مکمل احترام کرتے ہیں اور اہل تشیع حضرات ان ہستیوں کے خلاف نازیبا گفتگو کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو علیحدہ صوبہ بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہاں کے عام انتخابات میں شعیان علی کو نظرانداز نہ کیا جائے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت شیعہ امیدواران کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے اور دہشت گرد عناصر کو منصوبہ بندی کے تحت اسمبلی میں لے جانے کی سازش کی جارہی ہے، جس پر حکومت وقت کو خصوصی نظر رکھنی ہوگی۔

تمام مسالک کے علمائے کرام کے علم میں ہے کہ ملتان کے امن و امان اور اتحاد و وحدت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ہم ملتان کے معزز علمائے کرام سے گزارش کریں گے کہ 24 ستمبر کو نکالی جانے والی ریلی کو موخر کر دیا جائے، کیونکہ اس میں ایسے عناصر جو افراتفری چاہتے ہیں، شامل ہوکر دل آزار نعرے بازی کرکے امن و امان کو سوتاژ کرنے کی کوشش نہ کریں، خصوصی طور پر بزرگ اولیاء حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کے عرس بھی انہیں تاریخوں میں وقوع پذیر ہو رہا ہے، اختتام پر سید طالب حسین پرواز نے پاکستان کی سلامتی، اتحاد امت کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 888017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش