0
Thursday 24 Sep 2020 23:12

شاہ محمود قریشی کی کالعدم جماعتوں کیجانب سے منعقدہ ''عظمت صحابہ'' مارچ کی حمایت کا اعلان 

شاہ محمود قریشی کی کالعدم جماعتوں کیجانب سے منعقدہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ملکی امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں، فرقہ واریت پھیلانے والی قوتوں پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے، اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسلام دشمن قوتیں اس سے خوفزدہ ہیں، ہمیں مل کر ان کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ اسلام دشمن قوتیں اس سے خوف زدہ ہیں اور وہ اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ علماء فرقہ واریت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم میں تفرقات پیدا کرنے والے خائف ہیں کہ دین مذہب اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہم نے ان کے عزائم کا مقابلہ کرنا ہے۔ یکجہتی، محبت اور فرقہ واریت سے قوم کو آگاہ کر رہے ہیں۔ درگاہیں امن و محبت کا گہوارہ ہیں۔ اس درگاہ سے ہمیشہ قوم کو جوڑنے کی بات کی گئی، جو درگاہوں سے منسلک رہے گا، وہ اللہ اور اس کے محبوب کی راہ پر گامزن رہے گا۔ وہ دنیا و آخرت میں فلاح پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بہاالدین زکریا ملتانی کے 781ویں سالانہ عرس کی دوسرے روز قومی زکریا کانفرنس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا آج ملتان شہر میں عظمت صحابہ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، ہماری جماعت غوثیہ ناموس رسالت، عظمت صحابہ و عظمت اہل بیت کی تائید کرتی ہے۔ ناموس رسالت، عظمت صحابہ و اہلبیت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ناموس رسالت، عظمت صحابہ و اہلبیت کا نعرہ اس اسٹیج سے ہمیشہ بلند ہوتا رہے گا۔ ناموسِ رسالت، عظمت صحابہ و اہلبیت کے حوالے سے قرارداد آج کا اجتماع بھرپور جذبات کے ساتھ منظور کرتا ہے۔ عظمت صحابہ و اہلبیت ریلی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن، رواداری اور محبتوں کو فروغ دینے کے لیے صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، ملک میں انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے صوفیاء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات و فرمودات پر عمل کرنا ہوگا۔ تب ہی ہم ملک سے انتہاء پسندی و فرقہ واریت کو ختم کرسکتے ہیں، اس مقصد کیلئے ہر شخص اور ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 888225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش