0
Sunday 27 Sep 2020 12:29

جماعت اسلامی آج کراچی میں حقوق مارچ کریگی

جماعت اسلامی آج کراچی میں حقوق مارچ کریگی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے آج حقوق کراچی مارچ کیا جائے گا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل روٹس کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامي کي جانب سے آج اتوار 27 ستمبر کو مصروف ترین سڑک شاہراہ قائدين پر حقوق کراچی مارچ ہوگا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس مارچ کے ذریعے کراچی کے مسائل کے حل اور شہريوں کے حقوق کیلئے تحريک چلائے جائے گی۔ ایس ایس پی شہلا قریشی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایسٹ نے 27 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر سہ پہر 3 بجے جماعت اسلامی پاکستان کے جلسے کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا۔

ٹریفک پلان کے مطابق شارع فیصل سے شاہراہ قائدین پر آنے والے ٹریفک کو اللہ والی چورنگی سے طارق روڈ پر موڑ دیا جائے گا، ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو کوریڈور 3 سے پیپلز چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا، کشمیر روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف جانے والوں کو عائشہ عزیز سے پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کرنا پڑیگا، طارق روڈ کے اطراف سے خالد بن ولید سگنل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو علامہ اقبال سگنل کی طرف موڑا جائے گا، اللہ والی چورنگی سے سوسائٹی سگنل تک شاہراہ قائدین کے دونوں روڈ بند کر دیئے جائیں گے، ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ شہلا قریشی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز سمیت افسران و ملازمین کو اپنے اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش