0
Sunday 27 Sep 2020 17:13
طلال چوہدری پولیس کو بیان دیے بغیر اسپتال سے غائب

نون لیگ نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

نون لیگ نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماء طلال چوہدری پولیس کو بیان دیئے بغیر ہی ہسپتال سے رخصت ہو گئے۔ خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کے مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے آنے والی فیصل آباد پولیس کی ٹیم طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے آئی تھی مگر طلال چوہدری بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی اسپتال سے غائب ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی نجی اسپتال سے چلے گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما نے اپنا ایگزیکٹیو روم بھی خالی کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم وقوعے کی رات طلال چوہدری کی جانب سے 15 پر موصول ہونے والی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تھی۔ پولیس کے موقعے پر پہنچنے کے بعد طلال چوہدری لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہو گئے۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ اگر کسی کی طرف سے کارروائی کی درخواست نہ دی گئی تو پولیس کچھ نہیں کرے سکتی۔ دونوں فریقوں کی معاملے میں ریاست مداخلت نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی سائرہ افضل تارڑ، اکرم انصاری پر مشتمل ہے اور  تین روز میں سارے واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی۔ واقعہ کے فیکٹس سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔ واقعے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا خاتون رکن اسمبلی سے تعلق نہیں ہے۔ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں واقعے کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔ واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے۔ انہوں نے کہا کہ سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 888738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش