0
Tuesday 29 Sep 2020 18:19

سانحہ موٹروے، متاثرہ خاتون بیان ریکارڈ کروانے پر راضی ہو گئی

سانحہ موٹروے، متاثرہ خاتون بیان ریکارڈ کروانے پر راضی ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون لیا جائے گا۔ سانحہ موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کو تاحال خاتون کی جانب سے شناخت نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کی تفشیشی ٹیمیں بھی مشکلات کا شکار تھیں، تاہم اب خاتون کو بیان ریکارڈ کرانے اور ملزم کی شناخت پریڈ پر راضی کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان چالان کیساتھ لف ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی، دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خاتون کی شناخت ظاہر نہ ہو۔ دوسری جانب 20 روز بعد مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہو سکتا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش