0
Wednesday 30 Sep 2020 20:42

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو و کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 3 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 34 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 130 روپے بڑھا دی ہے۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 2456 روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرا نے ماہ اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ نئی قیمتیں جاری ہونے کے بعد اب ایل پی جی117 روپے فی کلو کی بجائے 120 روپے فی کلو ہوجائے گی۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382 روپے سے بڑھ کر 1416 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5319 روپے سے بڑھ کر  5449 روپے ہوجائے گی۔ گیس کی پیداواری قیمت 60460 کی جگہ 62915 روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ عالمی مارکیٹ میں 358 ڈالر سے بڑھ کر 379 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریباً 420,000 مقامی پیدوار اور تقریباً 260,000 میٹرک ٹن ایل پی جی برآمد ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 889416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش