0
Thursday 1 Oct 2020 12:56

فیاض چوہان نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

فیاض چوہان نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کروز میزائل کے حوالے سے سر عام بات کر کے حساس قومی راز افشاں کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ان کیخلاف غداری کا مقدمہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوۓ ہیں، نواز شریف ملک، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اور کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ تین دفعہ وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کا حلف اٹھایا تھا، ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر ان کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہیں، عدلیہ، افواجِ پاکستان، ریاستی و جمہوری اداروں سمیت کوئی ادارہ شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش