0
Sunday 4 Oct 2020 10:54

مشعال ملک کی قیادت میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مشعال ملک کی قیادت میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تنظیم برائے امن و ثقافت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان، طلبا و طالبات، خواتین، مرد اور بچے شریک ہوئے۔مظاہرے کی قیادت تنظیم برائے امن و ثقافت کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کی۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف بینر اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مطالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اور ان کے شوہر یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک سال سے قید ہیں انہیں انتہائی نامساعد حالات میں رکھا گیا ہے ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک اور دوسرے حریت پسند کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 890052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش