0
Sunday 4 Oct 2020 16:50

کراچی یکجہتی ریلی کسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ نفرت اور لسانیت کیخلاف ہے، سعید غنی

کراچی یکجہتی ریلی کسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ نفرت اور لسانیت کیخلاف ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی یکجہتی ریلی کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ نفرت اور لسانیت کے خلاف ہے، ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں، جو نئے صوبے کی بات کرتے ہیں ہم ان کے خلاف ہیں۔ کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں نفرت لسانیت کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریلی کا مقصد بھی اسی حوالے سے ہے، ایم کیو ایم کی نفرت اور لسانیت پر مبنی ایجنڈے کے خلاف نکلے ہیں، پی ٹی آئی ایک نئی ایم کیو ایم کے طور پر سامنے آئی ہے، وزیراعظم کے بیانیئے کے خلاف ہیں، جن کو خود نہیں پتا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش