0
Wednesday 7 Oct 2020 17:42

جو کیس میرے خلاف بنایا گیا وہ وقت سے پہلے ہم نے اڑا دیا، مولانا فضل الرحمان

جو کیس میرے خلاف بنایا گیا وہ وقت سے پہلے ہم نے اڑا دیا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو کیس میرے خلاف بنایا گیا وہ وقت سے پہلے ہم نے اڑا دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں سے تصادم کا کوئی تصور نہیں بلکہ ہم تو ان کے استحکام کے قائل ہیں، جمہوری لوگ کسی ادارے سے جنگ کی بات نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہو گا جسے کامیاب کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پورے ملک میں جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے، یہ کاروان آئین کی بالادستی کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

خیال رہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج رائیونڈ جائیں گے جہاں مریم نواز اور نون لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ بطور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نون لیگی رہنماؤں سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری اور دیگر رہنماؤں پر غداری کے مقدمات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ جے یو آئی وفد کو مریم نواز شریف کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی پنجاب کی مجلس عمومی کا اجلاس بھی لاہور طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں ملک کی ابتر سیاسی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں حکومت مخالف  تحریک کو منظم کرنے اور آئندہ ماہ لاہور میں تاریخی کانفرنس کے انعقاد کے متعلق   لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں اور جے یو آئی کے اہم اجلاس راوی روڈ پر ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 890724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش