0
Sunday 11 Oct 2020 08:48

لاہور، بغاوت کا مقدمہ نواز شریف کے علاوہ تمام ملزمان بیگناہ قرار

لاہور، بغاوت کا مقدمہ نواز شریف کے علاوہ تمام ملزمان بیگناہ قرار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت 42 لیگی رہنماوں کیخلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج ہونیوالے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے نواز شریف کے علاوہ تمام ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر مقدمے سے نام نکال دیئے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کےعلاوہ نامزد تمام ملزمان کو بیگناہ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق نواز شریف کیخلاف درج مقدمے کی تحقیقات باقی ہیں، مدعی مقدمہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے، البتہ نواز شریف کی تقریر والا معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے۔ مقدمہ سے راجہ ظفرالحق، سردار ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، جنرل ریٹارڈ عبدالقیوم، سلیم ضیاء، اقبال ظفر جھگڑا، صلاح الدین ترمذی، مریم نواز کا نام نکال دیا گیا ہے۔
 
احسن اقبال، شیخ آفتاب احمد، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، بیگم نجمہ حمید، بیگم ذکیہ شاہ نواز، طارق رزاق چودھری، سردار یعقوب نثار کا نام بھی نکال دیا گیا ہے۔ نوابزادہ چنگیز، مفتاح اسماعیل، طارق رزاق چودھری، محمد زبیر، عبدالقادر بلوچ، شزا فاطمہ خواجہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، مہتاب عباسی، میاں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، چودھری برجیس طاہر، شائستہ پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ کا نام بھی نکال دیا گیا۔ اس کے علاوہ چودھری جعفراقبال، بیگم عشرت اشرف، وحید عالم، راحیلہ درانی، دانیال عزیز، راجہ فاروق حیدر، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عرفان صدیقی کا نام بھی نکالا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق نامزد افراد کیخلاف مکمل شواہد نہ ہونے کے باعث  قانونی کارروائی جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی مقدمے کی تفتیش قانون، شواہد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 891410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش