0
Tuesday 13 Oct 2020 12:42

بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کیخلاف مختلف کاروائیاں

بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کیخلاف مختلف کاروائیاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی کاروبار اور  اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور حتی الوسع کوشش کی جا رہی ہے کہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پر دوران چیکنگ سبزی سے بھرے مزدا ٹرک سے سبزی میں چھپائی گئی 46 کلو گرام اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ایک فرد کو گرفتار کر لیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 754 کلو گرام چھالیہ، 576 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ 490 پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ اور وندر (بلوچستان) شہر کے قریب مختلف چھاپوں میں غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 1 لاکھ 35 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ سپر ہائی وے (کراچی) سے دوران چیکنگ چار مختلف ٹرکوں سے 29,686 کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء، 5 عدد مزدا ٹرک اور 9 افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے مزید قانونی کارروائی کیلئے اپنی تحویل مٰن لے لیا  ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 330 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 891785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش