0
Tuesday 13 Oct 2020 19:55

 نبی کریم (ص)کا میلاد منانا ہم سب پر لازم ہے، اس سلسلے میں جلوسوں کو ہر حالت میں ڈسپلن برقرار رکھا جائے گا، عامر خٹک 

 نبی کریم (ص)کا میلاد منانا ہم سب پر لازم ہے، اس سلسلے میں جلوسوں کو ہر حالت میں ڈسپلن برقرار رکھا جائے گا، عامر خٹک 
اسلام ٹائمز۔ مرکزی میلاد کونسل کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں منعقدہ سالانہ علماء مشائخ کنونشن میں جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، دعوت اسلامی کے محمد سلیم بلالی، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ، علمامشائخ اور میلاد کے جلوس نکالنے والی تنظیموں کے نمائندوں کے اجتماع میں مشترکہ اعلامیہ پیش کیا، جس میں اپوزیشن سے اپیل کی گئی کہ وہ ماہ ربیع الاول میں احتجاج کا سلسلہ ترک کرے کیونکہ ہم یہ ایام عید کے خوشیوں کے طور پر مناتے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اعلان کیا کہ انتظامیہ ربیع الاول کے جلوسوں اور میلاد کی محافل کے سلسلے میں منتظمین سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور جلد اجلاس بلاکر مسائل حل کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے مزید کہا کہ نبی کریم (ص)کا میلاد منانا ہم سب پر لازم ہے اس سلسلے میں جلوسوں کا ہر حالت میں ڈسپلن برقرار رکھا جائے گا اور اجازت ناموں سمیت تمام مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی تمام تر تقریبات کو ناموس رسالت (ص)، عظمت صحابہ واہل بیت (ص)سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ ختم نبوت (ص)، عظمت صحابہ و اہل بیت کو محافل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں عنوان بنایا جائے گا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ ناموس صحابہ واہل بیت پر رکیک حملے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور، وحدت ملی کو پارہ پارہ کرنے اور دفاع وطن میں مصروف اداروں کے خلاف گہری سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ علما مشائخ اہل سنت متحد ہوکر اس سازش کو بے نقاب کرکے حقیقی معنوں میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دین گے۔ اجلاس میں عید میلادالنبی(ص) کے جلوس، محافل میلاد اور ریلیوں کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی، اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یکم سے 12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ کے استثنیٰ کا اعلان کرے، تمام بڑے چھوٹے جلوسوں کے راستوں کی مرمت اور سیوریج لائینوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں، جلوسوں کے راستوں میں ہر قسم کی ٹریفک بند کی جائے، اس طرح جلوسوں میں گھوڑے دوڑانے، بانسری نکال کر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور محافل میلاد اور ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، جبکہ سابقہ اجازت ناموں کو خصوصی اہمیت دی جائے مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 891873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش