0
Wednesday 3 Aug 2011 17:54

نواز شریف درپردہ زرداری حکومت کو سپورٹ کرنے پر مجبور ہیں، لیاقت بلوچ

نواز شریف درپردہ زرداری حکومت کو سپورٹ کرنے پر مجبور ہیں، لیاقت بلوچ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کیساتھ ٹکراؤ کی پوزیشن میں نہیں، جو بھی عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف کریگا وہ نااہل ہو جائیگا، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت نہیں، میاں نواز شریف درپردہ زرداری حکومت کو سپورٹ کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ منصورہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی کے حالات کا حل فوجی آپریشن نہیں کیونکہ یہ طریقہ بلوچستان اور مالاکنڈ میں ناکام ہو چکا ہے، اگر کراچی میں فوجی آپریشن کیا گیا تو پھر ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے ان جماعتوں کو اکٹھا کر رہی ہے جو لندن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مل بیٹھی تھیں، اس وقت کراچی کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا گیا تھا مجوزہ اے پی سی میں اس پر عملدرآمد کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایک ماہ کا راشن جمع کرنے کی بات کر رہے ہیں، کراچی میں جتنی مرضی لاشیں گریں ایم کیو ایم کو تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی گود میں ہی گرنا ہے، کراچی میں پولیس ناقابل اعتبار ہو چکی ہے، جبکہ رینجرز ناکام ہو گئی ہے، کیونکہ سرکاری ادارے رینجرز کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، کراچی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کی سرپرستی میں جرائم پیشہ گروہ مضبوط ہو چکے ہیں، اسی لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے مسئلے پر قومی کانفرنس منعقد کی جائے، قومی جماعتیں قومی سطح پر کراچی کے مسائل کا حل تلاش کریں۔ 
خبر کا کوڈ : 89192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش