0
Thursday 4 Aug 2011 01:29

مہران بیس حملہ تحقیقات مکمل، 3 افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی

مہران بیس حملہ تحقیقات مکمل، 3 افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم بورڈ آف انکوائری نے پی این ایس مہران بیس پر حملے کی تحقیقات مکمل کر لی ہے، ذمہ داروں کے خلا ف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس مہران حملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، بورڈ آف انکوائری کی سفارش پر بحریہ کے تین افسروں کا کورٹ مارشل کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ بورڈ آف انکوائری کی سربراہی ریئر ایڈ مرل تحسین اللہ نے کی۔ کراچی میں بائیس مئی کی شب پی این ایس مہران بیس پر حملہ کیا گیا تھا۔ دہشتگردوں کے خلاف سولہ گھنٹے آپریشن کرنے کے بعد پی این ایس مہران کو کلیئر کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چودہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 89272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش