0
Tuesday 20 Oct 2020 22:27

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ای ڈی میں طلبی انتقام کا مظہر ہے، سجاد لون

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ای ڈی میں طلبی انتقام کا مظہر ہے، سجاد لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ای ڈی نے سمن جاری کیا ہے۔ اس سے سیاسی انتقام گیری کی بو آتی ہے۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز یہاں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں 2012ء میں سامنے آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کی۔ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے انجام پانے والے گپکار اتحاد کو توڑنے کا منصوبہ ہے۔ درایں اثنا پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے سمن جاری کرنے کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے ہمارے حقوق کے لئے اجتماعی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 893141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش